Home اہم خبریںبھارتی چیف جسٹس کی ’کاکروچ‘ تبصرے پر وضاحت

بھارتی چیف جسٹس کی ’کاکروچ‘ تبصرے پر وضاحت

by 93 News
0 comments

بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت نے ’کاکروچ‘ سے متعلق اپنے تبصرے پر وضاحت دے دی۔

تازہ انٹرویو میں سوریا کانت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کےد وران اُن کے تبصرے کو غلط انداز میں نقل کیا گیا۔

انہوں نے کاکروچ تنازع پر بدنیتی کا الزام لگایا اور کہا کہ نوجوانوں میں میرے تبصرے سے متعلق غلط فہمی پھیلائی گئی ۔

بھارتی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے جوبات کہی تھی، اُسے غلط انداز سے پیش اور ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عدالتوں کے مختصر ویڈیو کلپس بغیر پس منظر کے وائرل کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ میڈیا اور تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ آئینی حقوق کے ساتھ اپنی ذمے داریوں اور فرائض کا بھی احساس کریں۔

جسٹس سوریا کانت نے یہ بھی کہا کہ جب ہم حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہم میں فرائض کی ادائیگی کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے، ہمیں معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انتھک جدوجہد کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ ماہ مئی میں چیف جسٹس نے جعلی ڈگری ہولڈرز اور غلط طریقہ کار سے آر ٹی آئی یا سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو کاکروچ سے تشبیہ دی تھی۔

اُن کے اس بیان پر عوامی ردعمل سامنے آیا تھا ،جس کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نامی طنزیہ سیاسی عوامی تحریک کا قیام عمل میں آیا تھا۔

اس تحریک نے حالیہ دنوں میں نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے پر دہلی میں جنتر منتر پر شدید احتجاج کیا تھا، جس کا اختتام وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00