Home اہم خبریںبائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کے ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر الزامات، تنقید

بائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کے ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر الزامات، تنقید

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سابق پریس سیکریٹری جین پساکی نے موجودہ صدر اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔

28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکریٹری ہیں، انہوں نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور وہ حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں۔

کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ میں اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان جین پساکی نے کیرولین لیویٹ سے متعلق کہا ہے کہ انہیں بریفنگ روم میں کبھی کبھار ہی کسی مشکل سوال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ نیک نیتی پر مبنی بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔

جین پساکی نے کہا کہ بریفنگ روم میں موجود صحافیوں کا تو یہی کام ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکیں اور ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب پریس سیکریٹری کو ان کے مؤقف کی مخالفت کرنا یا جواب میں سخت مؤقف اپنانا پڑتا ہے، لیکن کیرولین لیویٹ ان صحافیوں اور ان کے سخت سوالات کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

سابق پریس سیکریٹری نے موجودہ پریس سیکریٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم کو اپنی ذاتی جگہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، وہ زیادہ سے زیادہ ہفتے میں صرف ایک یا دو بار ہی بریفنگ دیتی تھیں۔

انہوں نے کیرولین لیویٹ پر صحافیوں کو تنگ کرنے اور اپنے عہدے پر رہتے ہوئے بار بار جھوٹ بولنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ وہ صرف ایک شخص یعنی ٹرمپ کے لیے کام کرتی رہیں۔

جین پساکی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا بریفنگ روم دراصل وہ جگہ ہے جہاں امریکی عوام کو اس بارے میں جوابات ملتے ہیں کہ ان کی حکومت کیا کر رہی ہے، تاہم جب کوئی انتظامیہ اس ذمے داری کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تو اس کا خمیازہ امریکی عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ جین پساکی نے 2021ء میں جوبائیڈن کے عہدۂ صدارت میں مئی 2022ء تک ان کی پریس سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، ان کے بعد کیرین جین پیئر نے یہ ذمے داری سنبھالی تھی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے اعلان پر کئی رپورٹرز نے کیرولین لیویٹ کی تعریف کی۔

وائٹ ہاؤس کے رپورٹر نے امریکی میڈیا فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ اور دیگر لوگوں کے مقابلے میں کیرولین لیویٹ کے ساتھ کام کرنا زیادہ آسان تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00