Home اہم خبریںضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی

ضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی

by 93 News
0 comments

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے 2 حلقوں کے نتائج آگئے، ایل اے 15 کا میدان پیپلز پارٹی جبکہ ایل اے 16 کی سیٹ مسلم لیگ (ن) نے جیت لی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن میں آج 2 نشستوں کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہوئی، جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

ایل اے 16 کے تمام 186 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے میر اکبر خان نے 20 ہزار 793 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے قمر الزمان خان نے 16 ہزار 964 ووٹ حاصل کیے، انہیں اکبر خان نے 3 ہزار 829 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی ہے۔

دوسری طرف ایل اے 15 باغ کے تمام 213 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر 17 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس نشست پر اُن کے حریف ن لیگ کے مشتاق منہاس نے 15 ہزار 127 ووٹ لیے، اُن کی شکست کا مارجن 1 ہزار 892 ووٹ رہا۔

ضلع باغ کی دونوں نشستوں کے مجوعی 23 پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ان میں سے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان نہیں پہنچا تھا جبکہ کچھ پر بے امنی کے باعث ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00