Home اہم خبریںسیاسی پناہ کے حوالے سے ممکنہ احتجاج، برطانوی پولیس کا کریک ڈاؤن کا منصوبہ

سیاسی پناہ کے حوالے سے ممکنہ احتجاج، برطانوی پولیس کا کریک ڈاؤن کا منصوبہ

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو۔

سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیخلاف انسانی حقوق کے حوالے سے ممکنہ احتجاج روکنے کیلئے برطانوی پولیس نے کریک ڈاؤن کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

برطانو ی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس اس بات پر سنجیدگی اور باریک بینی سے غور کر رہی ہے ہیں کہ ایسے ہوٹلز اور دیگر عمارتیں جہاں پناہ کے متلاشی رہائش پذیر ہیں کے باہر بار بار احتجاجی مظاہرے وہاں کے رہائشیوں اور عملے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

اس امر کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ان مظاہروں کے مجموعی اثرات مکینوں کے انسانی حقوق کو کتنا متاثر کرتے ہیں۔

پولیس کی طرف سے قانونی خدمات اور انسانی حقوق کے مشیروں سمیت متعدد ذرائع سے رہنمائی طلب کی گئی ہے، ممکنہ طور پر پولیس ایسے معاملات میں مظاہرین کو منتشر کر سکتی ہے جہاں پناہ کے متلاشیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو۔

اسکاٹ لینڈ کے سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ مارٹن گیلاگھر نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس مظاہروں کے سلسلے میں مزید مضبوط سرگرمیاں انجام دے گی ایسا اقدام تشدد کو جنم دے گا۔

گلاسگو میں ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک زیادہ متنازعہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے نام نہاد دو درجے کی پولیسنگ کے الزامات عا م ہو رہے ہیں پولیس اگر احتجاج کا انداز روکتی ہے تو یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہو گا جو پولیس کو فریق بناکر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00