مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر انتخابات میں ن لیگ کوکامیابی ملی،آزادکشمیرکے عوام نے مشکل حالات میں بہترین فیصلہ کیا، دنگا فساد، قتل وغارت،خون خرابہ، احتجاج اور ہڑتالوں کو آزاد کشمیرکے عوام نے ووٹ کی طاقت سے شکست دی۔
مری میں ن لیگ آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر پاکستان اور آزادکشمیرکو لڑانا چاہتے تھے، ان کےلیے شکست فاش ہے، آزادکشمیرکےعوام کوپتا ہے ان کو کیا چاہیے، ان کوپتا ہےکہ وفاق اورپنجاب میں کیا کام ہو رہا ہے۔