Home اہم خبریںسندھ کے 6 اضلاع میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈینس مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ پیر سے ہوگا

سندھ کے 6 اضلاع میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈینس مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ پیر سے ہوگا

by 93 News
0 comments

سندھ کے 6 اضلاع میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈینس مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ پیر سے ہوگا۔ کراچی سے محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں فریم کے آغاز کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ 

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق پائلٹ مرحلے کے لیے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق فریم کے تحت نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری بھی مانیٹر کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کراچی ایسٹ، حیدر آباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، گھوٹکی اور عمر کوٹ کے اضلاع شامل ہوں گے۔ ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن سے اسٹاف کی حاضری مانیٹر ہوسکے گی۔ 

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق فریم کی شروعات پائلٹ اقدام کے طور پر 6 اضلاع سے کی جا رہی ہے، کامیابی کے بعد مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ 

سید سردار علی شاہ کے مطابق ایپلیکیشن یوزر فرینڈلی اور تکنیکی مسائل کی نگرانی اور نشاندہی کا طریقہ بنایا ہے، طلبہ کے حق کو یقینی بناناہے کہ اسکول میں اساتذہ کی دستیابی حاصل ہو۔ 

انھوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ساڑھے 49 ہزار عملے کی حاضری مانیٹر کی جائے گی، حاضری لگانے کے لیے ہر استاد کے پاس ذاتی موبائل فون ہونا ضروری نہیں۔ استاد ہیڈ ماسٹر یا کسی ساتھی کے موبائل فون سے بھی حاضری لگائی جاسکتی ہے، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی عملہ اپنی حاضری درج کرسکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00