Home اہم خبریںپاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ رپورٹر

جاپان میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جہاں سفیرِ پاکستان عبدالحمید نے قومی پرچم سربلند کیا۔

اس موقع پر سفارت خانے کے افسران، عملے اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے سفیرِ پاکستان کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا، شرکاء میں وطن سے محبت اور قومی یک جہتی کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان عبدالحمید نے صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم پاکستان کے یومِ آزادی کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے، جن میں قوم کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی تاریخ، ثقافت، قدرتی حسن اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے والی خوبصورت ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے سفارت خانے کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر فضا پاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00