Home انٹرٹینمنٹفلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں پابندی کا سامنا، فلمسازوں نے عدالت سے رجوع کر لیا

فلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں پابندی کا سامنا، فلمسازوں نے عدالت سے رجوع کر لیا

by 93 News
0 comments

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلم سازوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

فلم سازوں نے سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینٹرل سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ فلم کی نمائش کی اجازت دے چکے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ سندھ بورڈ آف فلم سینسرز فلم کی نمائش کے لیے منظوری نہیں دے رہا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ موشن پکچرز ایکٹ 2011ء کے تحت سینسر سرٹیفکیٹ سے انکار قانونی بنیاد پر ہی کیا جا سکتا ہے، تاہم سینسر بورڈ قوانین کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ فلم سازوں کو نہ کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا نہ ہی مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو 21 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00