Home اہم خبریںمیر علی رضا کی قبر کشائی کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

میر علی رضا کی قبر کشائی کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

by 93 News
0 comments

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تاجر میر علی رضا کی قبر کشائی سے متعلق ان کے اہلِ خانہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی۔

عدالت نے سماعت کے بعد قبر کشائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو قبر کشائی کا عمل مکمل کیا جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس قبر کشائی پر اعتراض نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ عمل پولیس سرجن اور میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) کی نگرانی میں انجام دیا جانا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی ہے، ان کے مطابق نہ تو کوئی ایکسرے کیا گیا اور نہ ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا گیا، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ محض اندازوں کی بنیاد پر تیار کر دی گئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو نوٹس دیے بغیر حکم کیسے جاری کیا جا سکتا ہے، اس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں اور یہ ایک انسانی جان کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کیا گیا تو مزید تاخیر ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے نو آبجیکشن سامنے آنے پر درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور قبر کشائی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00