Home اہم خبریںطبی سہولتوں کی کمی کے باعث روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، مصطفیٰ کمال

طبی سہولتوں کی کمی کے باعث روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، مصطفیٰ کمال

by 93 News
0 comments
مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، صحت کے شعبے میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ 

کراچی میں نجی اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، نرسنگ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، پاکستان میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔

انھوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، حکومت کا اصل ہدف بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی ہے، ویکسین پروگرام پر کئی ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، 2030 تک لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام میں آگاہی کا فقدان بڑا مسئلہ ہے، ویکسین کے لیے ٹیمیں جائیں تو لوگ دروازے بند کر دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت چند ہفتوں میں مقامی ویکسین پیداوار کے معاہدے کرے گی۔ کوشش ہے 2030 سے پہلے مقامی ویکسین کی تیاری شروع کی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00