Home اہم خبریںرجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ماہ میں 5438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ماہ میں 5438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

by 93 News
0 comments

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جولائی میں 5 ہزار 438 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق 5 بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرلیے۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کےلیے آئیں۔

اعلامیہ کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیرملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 3148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔ سنگل ممبر کمپنیاں 2117، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس 127 رجسٹر ہوئیں۔

کمیشن کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیمیں 28 اور 18 پبلک کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 2756 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1053، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں 1008 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

دوسری جانب ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 

فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00