Home اہم خبریںکراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم سے متعلق میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پولیس کو بھی پوسٹم مارٹم کی جگہ سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، میر رضا علی کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے ہوگی، قبر کشائی کے بعد باڈی سے مختلف سیمپلز لیے جائیں گے، جس کے بعد فوراً دوبارہ تدفین کردی جائے گی۔

 اس سے قبل کراچی کی عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے میر رضا کی قبر کشائی کی جائے۔

خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ٹیلی کام کمپنی سے مقتول کا فون ریکارڈ اور اس سے رابطہ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رضا نے جس ٹیکسی سے سفر کیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا علی کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ رضا کا 30 اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00