Home اہم خبریںٹرمپ انتظامیہ کا امیگریشن افسران کو الیکٹرک شاک دستانے دینے کا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ کا امیگریشن افسران کو الیکٹرک شاک دستانے دینے کا منصوبہ

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وفاقی امیگریشن اہلکاروں کو ایسے دستانے فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو لوگوں کو بجلی کے جھٹکے دے سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ان دستانوں کی خریداری کے لیے 10 کروڑ سے 20 کروڑ ڈالر تک خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ خریداری مارچ 2027ء کے اختتام تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ دستانے ’سی ٹی جی فائیو گلَو‘ (CT-G5 G.L.O.V.E) کے نام سے جانے جاتے ہیں اور بعض جیلوں اور پولیس محکموں میں پہلے ہی استعمال ہو رہے ہیں۔

ان دستانوں کو بنانے والی کمپنی کے مطابق الیکٹرک دستانوں کا مقصد بجلی کے ہلکے اور تکلیف دہ جھٹکوں کے ذریعے کسی شخص کو وقتی طور پر منتشر کرنا اور قابو میں لانا ہے۔

امریکی محکمے کے مطابق دستانوں کو اہلکار توجہ ہٹانے اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے استعمال کریں گے، دستانوں کی دستی کتاب کے مطابق یہ دستانے زیادہ سے زیادہ 380 وولٹ تک بجلی فراہم کر سکتے ہیں جس سے متاثرہ شخص کے پٹھوں کی مربوط حرکت متاثر ہوتی ہے۔

منصوبے پر انسانی حقوق کے حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دستانوں کا استعمال تارکینِ وطن اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔

خریداری کی ذمہ داری امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ محکمے کو دی گئی ہے جو اپنے نفاذ اور ملک بدری کے شعبوں کے اہلکاروں کو یہ دستانے فراہم کرے گا۔

 ٹرمپ انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کی پالیسی کے باعث ادارے کو پہلے ہی طاقت کے مبینہ غیرضروری استعمال اور نسلی پروفائلنگ پر تنقید کا سامنا ہے۔

رواں سال اب تک امیگریشن اہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امیگریشن حراستی مراکز میں بھی درجنوں افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل امیگریشن لاء سینٹر نے دستانوں کی متوقع خریداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کمزور اور غیرمحفوظ کمیونٹیز کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

دوسری جانب دستانے بنانے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی محفوظ ہے اور جسم کے اندر داخل نہیں ہوتی تاہم کمپنی بزرگ افراد، کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور شدید معذوری کے شکار افراد پر ان کے استعمال سے گریز کی ہدایت کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق دستانے استعمال کرنے والے اہلکاروں کے لیے تربیتی کورس مکمل کرنا اور ہر 2 سال بعد دوبارہ تصدیق حاصل کرنا ضروری ہے۔

یہ خریداری بغیر بولی کے معاہدے کے تحت کیے جانے کی تجویز ہے جس کا باضابطہ اعلان جمعہ تک سامنے آنے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00