Home اہم خبریںساحل پر سیوریج پھینکنے کا الزام، سدرن واٹر کو 7 ملین پاؤنڈ سے زائد کا جرمانہ

ساحل پر سیوریج پھینکنے کا الزام، سدرن واٹر کو 7 ملین پاؤنڈ سے زائد کا جرمانہ

by 93 News
0 comments

کینٹ کے ساحل پر غیر قانونی طور پر سیوریج پھینکنے کے الزام میں سدرن واٹر کو 7 ملین پاؤنڈ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

سدرن واٹر کو کینٹربری کراؤن کورٹ میں 2019 اور 2021 کے درمیان غیر قانونی طور پر کینٹ کے ساحل سے سیوریج پھینکنے پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ اپریل میں براڈ اسٹیئرز اور مارگیٹ کے گندے پانی کے پمپنگ اسٹیشنوں پر غیر قانونی اخراج سے منسلک 13 جرائم میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سدرن نے بار بار سیوریج کا بڑا حصہ غیر سکرین شدہ تھا یعنی اس میں ٹھوس فضلہ موجود تھے جسے فلٹر نہیں کیا گیا‘ عدالت کو کمپنی کی طرف سے 2019 اور سال 2021 میں بھی کئی معاملے میں ناقص کارکردگی سے آگاہ کیاگیا۔

ماحولیاتی ایجنسی کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پانی سے کیچڑ اور گندگی کو ہٹانے کے لیے استعمال ہونے والے چار ٹینکوں میں سے صرف ایک ہی کام کر رہا تھا۔

کمپنی کی طرف سے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ٹیم اور حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کا رمیں اہم تبدیلیاں اور سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00