Home اہم خبریںحماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے، 2 فلسطینی شہید

حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے، 2 فلسطینی شہید

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

غزہ امن منصوبے کے تحت حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ اور صابرہ محلے پر اسرائیلی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق دیر البلح میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب ایک عمارت پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کے متعدد خیمے متاثر، خان یونس کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری، جبکہ شمالی غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملےجاری ہیں، فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق المغیر گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے فائرنگ کر کے 10 سالہ فلسطینی بچے کو زخمی کر دیا، جبکہ نابلس کے قریب متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثناء غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور 76 زخمی ہوئے، جبکہ ایک زخمی فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی جے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,222 فلسطینی شہید اور 4,053 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ملبے سے 804 لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00