پاکستان کے عاصم خان، نور زمان، حمزہ خان اور ناصر اقبال پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھو لئی کو تین ایک سے ہرایا۔
نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو تین۔صفر سے اسٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔
حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین۔دو سے شکست دی جبکہ ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودے کو تین۔صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔