Home اہم خبریںشہیدوں کے بارے میں جو بات مولانا نے کہی وہ ناقابل فہم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

شہیدوں کے بارے میں جو بات مولانا نے کہی وہ ناقابل فہم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ شہیدوں کے بارے میں جو بات مولانا نے کہی وہ ناقابل فہم ہے۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور جاری رہے گا، آپریشن کا واحد مقصد دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایمنسٹی رپورٹ میں سارے ذرائع افغان حکومت کا حوالہ دے رہے ہیں، ایمنسٹی افغان طالبان کی جھوٹی گواہی پر رپورٹ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ہارڈ اسٹیٹ نہیں، کیوں؟ ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب ایسی ریاست ہے جہاں آئین و قانون سب کیلئے یکساں ہو، جس میں تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہاں  ایلیٹ ازم (Elitism) نہ ہو، اس کا مطلب فوج کے زیر انتظام ریاست یا مسلح افواج کے غلبے والی ریاست نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے ہارڈ اسٹیٹ کی تشریح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جہاں آئین و قانون سب کیلئے برابر ہو اس ہارڈ اسٹیٹ میں سیکیورٹی اور استحکام ہوگا اس میں شکایات نہیں ہوں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00