Home اہم خبریںایران کا آبنائے ہرمز میں ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو

ایرانی پاسداران ایرو اسپیس فورس نے دعویٰ کیا ہےکہ آبنائے ہرمز پر دفاعی نظام کے ذریعے ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا۔

آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ ڈرون کو آبنائے ہرمز کے علاقے میں نصب ایک جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے فضائی یونٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ بغیر پائلٹ طیارہ کہاں سے روانہ ہوا تھا، تاہم ریپر ڈرونز بنیادی طور پر امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران 30 سے زائد امریکی ریپر ڈرونز کو روک چکا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00