Home اہم خبریںانگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

by 93 News
0 comments

جان ٹرنر— فائل فوٹو

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے پروفیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024ء میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔

وہ گزشتہ سال جون سے کمر میں فریکچر کے باعث کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

جان ٹرنر نے کہا ہے کہ مسلسل انجریز خصوصاً 1 سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے مجھے بطور کرکٹر اور کرکٹ سے باہر اپنی زندگی کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہمیشہ میرا خواب تھا، ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے بچپن کے خوابوں کی تعبیر تھا، تاہم میں نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا جو کہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ جان ٹرنر نے 2021ء میں ہیمپشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00