Home انٹرٹینمنٹجیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا ککڑ کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2018ء میں دپیکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا بلکہ یہ دپیکا کا ذاتی اور روحانی فیصلہ تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جیاتی بھاٹیا نے بتایا کہ میری دوست دپیکا اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں، اسی دوران دپیکا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہیں ذہنی سکون اور حوصلہ ملا، بعد ازاں انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

جیاتی کے مطابق دپیکا نے خود مجھے بتایا تھا کہ یہ مکمل طور پر میری ذاتی پسند تھی۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ دپیکا نے شوہر کے مذہب کے آگے سرِ تسلیم خم کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ دپیکا اور شعیب ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2025ء میں کینسر کی تشخیص کے بعد شعیب نے دپیکا کا ہر مرحلے پر ساتھ دیا جبکہ دپیکا بھی برسوں سے شعیب اور ان کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور اس فنکار جوڑی کا 3 سالہ بیٹا روحان بھی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00