Home انٹرٹینمنٹامریکی اداکار پر 4 خواتین کا جنسی زیادتی کا الزام

امریکی اداکار پر 4 خواتین کا جنسی زیادتی کا الزام

by 93 News
0 comments

جیرڈ لیٹو— فائل فوٹو 

امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر 4 خواتین نے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی ایک نئی دستاویزی فلم ’جیرڈ لیٹو: ہالی ووڈز ڈارک سیکریٹ‘ میں 10 خواتین نے جیرڈ لیٹو کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 10 میں سے 4 خواتین نے اداکار پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ اداکار نے اسے موٹل کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس وقت وہ 17 سال کی تھی۔ 

دوسری خاتون نے بتایا کہ جب وہ 19 سال کی تھی تو جیرڈ لیٹو نے اسے جنسی زیادتی کی دھمکی دی۔

تیسری خاتون نے یہ بتایا کہ اداکار نے اسے کیلیفورنیا میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 17 سال کی تھی جب کہ چوتھی خاتون نے ملزم جیرڈ لیٹو پر یہ الزام عائد کیا کہ اداکار نے اسے فون کالز پر تب جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ 16 سال کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تمام مبینہ واقعات 2002ء سے 2016ء کے درمیان ہوئے۔ 

بی بی سی کی یہ دستاویزی فلم کے ریلیز ہونے کے بعد جیرڈ لیٹو نے خواتین کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی، یہ دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00