امریکہ کے ایران پر حملوں میں ٹہراؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رہی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے ساڑھے چار ہزار پوائنٹس اضافے سے کاروبار کا آغاز کیا اور مثبت رجحان کاروبار اختتام تک برقرار رہا۔
بینچ مارک 100 انڈیکس 7 ہزار 241 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 262 پر بند ہوا۔
آج حصص بازار میں ایک ارب تین کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 41 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 742 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 21 ارب روپے ہوگئی ہے۔