Home اہم خبریںفضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کیخلاف نہیں تھے، سعودی عرب

فضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کیخلاف نہیں تھے، سعودی عرب

by 93 News
0 comments

سعودی عرب کے ایک حکومتی عہدیدار  نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ 

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومتی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں میں فضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کے خلاف نہیں تھے۔ فضائی حملے کے ذریعے مسلح ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

سعودی عہدیدار نے کہا کہ عراق میں سرگرم مسلح ملیشیا گروپوں سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ تھا۔ ملیشیا گروپوں نے سعودی عرب کے اہم شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، فضائی حملے ملیشیا گروپوں کے عسکری گوداموں تک محدود تھے۔ 

عہدیدار نے کہا کہ مسلح ملیشیا گوداموں سے سعودی عرب کے اہم مقامات پٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

سعودی عہدیدار نے کہا سعودی عرب کا ردعمل کئی مہینوں سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بعد آیا، دہشتگرد ملیشیا عراق کے مفادات سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ 

سعودی عہدیدار نے کہا کہ ملیشیا گروپ عراق کی سرزمین اور وسائل کو پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ یہ جماعتیں عراق کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00