Home اہم خبریںآزاد کشمیر میں تشدد پر علی رضا سید کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

آزاد کشمیر میں تشدد پر علی رضا سید کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں حالیہ پُرتشدد واقعات پر کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میر پور، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں قیمتی جانوں کا نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہایت افسوسناک ہیں۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین نے کہا ہے کہ انسانی جان کا تحفظ ہر ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔

علی رضا سید نے کہا ہے کہ حکومت کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے تحمل اور بردباری سے عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسائل کا واحد مؤثر حل مذاکرات، افہام و تفہیم اور جمہوری طریقۂ کار میں ہے۔

علی رضا سید نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت، زخمیوں کی جَلد صحت یابی کی دعا اور تمام واقعات کی شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذمے داروں کا تعین کر کے آزاد کشمیر کے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔

چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین نے کہا کہ عوامی مطالبات کو سننا، بامعنی مکالمہ کرنا اور قانونی و جمہوری ذرائع سے مسائل حل کرنا ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے جبکہ طاقت کے غیر ضروری استعمال اور تصادم سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور موجودہ حالات میں ذمے دارانہ اور دور اندیش رویہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے اور پاکستان و کشمیری عوام کے مفادات کے خلاف عناصر کو فائدہ نہ ملے۔

علی رضا سید نے آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور پاکستان کی سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ وہ صورتِ حال کے پرامن، سیاسی اور قانونی حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور قانون کی حکمرانی، تحمل، برداشت اور عوامی حقوق کے احترام کو یقینی بنائیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00