Home اہم خبریںبارہویں جماعت پری میڈیکل، آرٹس اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

بارہویں جماعت پری میڈیکل، آرٹس اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت پری میڈیکل، آرٹس ریگولر و پرائیوٹ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل میں پہلی دو پوزیشنیں سرکاری کالجوں کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ سرکاری کالجوں کی تعلیم پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج فار ویمن پی ای سی ایچ ایس کی حفصہ خان نے 1011 نمبرز کیساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج فار ویمن پی ای سی ایچ ایس کی ہدیٰ سرور نے 1007 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

چیئرمین بورڈ کے مطابق کارساز پر واقعہ نجی کالج کی طالبہ آمنہ عزیز نے 1004 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انھوں نے بتایا کہ پری میڈیکل میں 23 ہزار 7 امیدواروں میں سے 14 ہزار 134 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ 

فقیر محمد لاکھو نے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ رافعہ شعیب نے پہلی، الماس فاطمہ اور خانسا رضا نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ عامرہ شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00