Home اہم خبریںعلی رضا کی قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، جسکی متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں اجازت نہیں دینگے: وکیل جبران ناصر

علی رضا کی قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، جسکی متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں اجازت نہیں دینگے: وکیل جبران ناصر

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

میر علی رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں سامنے آنے والی صورتِ حال انتہائی سنجیدہ ہے، عدالت نے پولیس سرجن اور پولیس کو ہدایت کی تھی، جس کے بعد ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم راتوں رات میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا، جس پر شدید تحفظات ہیں۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں کراچی کے ماہرین کو شامل کیا جانا چاہیے تھا، یہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حیدرآباد کون ہیں اور ان کا کیا اختیار ہے؟ رات میں میڈیکل بورڈ تبدیل کرنے کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے  کہا کہ تفتیشی افسر نے 8 روز گزرنے کے باوجود مدعی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، جبکہ 8 دن تک گولی کا خول بھی نہیں ملا اور پھر اچانک گزشتہ روز برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا، جس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

جبران ناصر نے کہا کہ ایک باپ کی جوان اولاد قتل ہوئی ہے، اس لیے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جانا چاہیے، قبر کشائی کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک حساس قانونی عمل ہے، اسی لیے متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں صبح عدالت گیا تھا اور مجسٹریٹ بھی کچھ دیر میں قبرستان پہنچنے والے تھے۔

دوسری جانب کراچی میں میر رضا کیس میں قبر کشائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولیس کی ٹیم بھی پی ای سی ایچ ایس قبرستان پہنچ گئی، تاہم میر رضا کے والد نے انتظامیہ کو اپنے بیٹے کی قبر کشائی سے روک دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00