Home اہم خبریں55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

میرپورخاص میں پولیس نے دو کم عمر  لڑکیوں سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے 55 سالہ ملزم گرفتار کرلیا۔

آئی جی سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزم سے کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایک متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں زنا باالجبر کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا۔ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا، دونوں متاثرہ لڑکیاں آپس میں کزنز ہیں۔

مقدمہ کے مطابق ملزم دونوں بچیوں کو زبردستی قریبی خالی اسکول کی عمارت لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دونوں متاثرہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

ادھر پولیس نے گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 7 اگست کو ملزم اور متاثرہ لڑکیوں کو بیانات کیلئے طلب کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00