Home انٹرٹینمنٹڈرامہ سیٹس پر صحت مند فلرٹنگ اچھی چیز ہے: صباحت بخاری

ڈرامہ سیٹس پر صحت مند فلرٹنگ اچھی چیز ہے: صباحت بخاری

by 93 News
0 comments

صباحت بخاری—فائل فوٹو

پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر اگر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے صحت مند فلرٹنگ کی جائے تو یہ کام کے ماحول کو خوش گوار اور ساتھی فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ پر ڈورے ڈالے ہیں؟

اس کے جواب میں صباحت بخاری نے کہا کہ آپ کا مطلب کیا ہے؟ بہت سے ساتھی فنکاروں نے میری تعریف کی ہے، بہت سے لوگوں نے اظہارِ پسندیدگی کیا ہے اور میں اسے ایک تعریف سمجھتی ہوں کیونکہ صحت مند فلرٹنگ بہت اچھی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اس نوعیت کا مثبت اور باوقار ماحول فنکاروں کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے، ساتھی اداکاروں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور دوستی کا ماحول بنتا ہے، جس کا مثبت اثر اسکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔

صباحت بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے ملنے والی سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ میں بہت مثبت ہوں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ میں خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہوں، لیکن اگر مجھے کوئی ساتھی اداکار یا کوئی دوسرا شخص خوش اخلاق، مثبت یا اچھا لگے تو میں دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00