Home اہم خبریںیورپ میں 3 دہائیوں میں پہلی بار رواں ماہ سورج گرہن دیکھنے کا موقع ملے گا

یورپ میں 3 دہائیوں میں پہلی بار رواں ماہ سورج گرہن دیکھنے کا موقع ملے گا

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

رواں ماہ یورپ میں لوگوں کی بڑی تعداد کو تقریباً 3 دہائیوں میں پہلی مرتبہ سورج گرہن دیکھنے کا موقع ملے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 12 اگست کو چاند براہ راست زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، مختصر وقت کے لیے دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔

کروڑوں لوگ اس نظارے کو دیکھ پائیں گے جبکہ برطانیہ میں لوگ جزوی طور پر سورج گرہن دیکھنے کا تجربہ حاصل کر پائیں گے۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ اور آئرلینڈ تقریباً 90 فیصد سورج کی روشنی سے محروم ہو جائے گا۔

1999ء میں مکمل سورج گرہن کارن وال اور ڈیون کے بیشتر علاقوں سے دیکھا گیا تھا۔

رائل آبزرویٹری گرین وچ کے مطابق لندن میں سورج کی زیادہ سے زیادہ کوریج تقریباً 90 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ کارن وال میں تقریباً 95 فیصد اور آئرلینڈ کے جنوب مغربی سرے کے لوگ تقریباً 98 فیصد کوریج دیکھ سکتے ہیں۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر کرسٹوفر انگلینڈ کے مطابق برطانیہ کے جنوب مشرق میں آسمان صاف رہنے کا قوی امکان ہے، جبکہ شمال مغرب میں ابر آلود رہنے کا امکان زیادہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00