Home اہم خبریںپاکستانی فٹ بال ٹیم فیفا آسیان کپ میں حصہ لے گی

پاکستانی فٹ بال ٹیم فیفا آسیان کپ میں حصہ لے گی

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام آسیان کپ میں حصہ لے گی۔

ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں ہوگا۔ مارچ میں قومی خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی قومی ٹیم بھی ستمبر میں فیفا آسیان کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لے کرملکی تاریخ رقم کرے گی۔

پاکستان اُن 14 ٹیموں میں شامل ہے جو اس نئے ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، جبکہ شاہینز اُن 3 مدعو ٹیموں میں شامل ہیں جو آسیان خطے سے باہر سے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم فیفا کے صدر جیانی انفینتینوکے تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں نے مختصر عرصے میں ہمیں دوسرے فیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔“میں نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، تاریخی کامیابیاں حاصل کریں گے اور ہماری قومی ٹیموں کو ایسے عالمی مواقع فراہم کریں گے جو ماضی میں کبھی میسر نہیں آئے۔ محسن گیلانی نے نے مزید کہا کہ آج ہم اس وعدے کو عملی شکل اختیار کرتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جنوب مشرقی ایشیا میں فٹبال کے روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور خطے بھر کے شائقین کو عالمی معیار کے مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا، فیفا آسیان کپ کا مقصد اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد، علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور شائقین کے لیے کھیل سے جڑنے کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00