Home انٹرٹینمنٹمعروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

by 93 News
0 comments

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کرگئے۔ 

ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم خالد نظامی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون 15 بی کراچی وسطی میں ادا کی جائے گی۔

اپنے زمانے کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار 1947 میں شمالی بھارت کے شہر میسوری، ضلع ڈیرہ دون ریاست اتر اکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول اور بعد میں اسلامیہ کالج کراچی سے بی اے کیا۔ 

ورسٹائل اداکار 1972 کے پی ٹی وی ڈرامے انکل عرفی، 1974 میں شہزوری اور 1982 میں ان کہی میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اس کے علاوہ حسینہ معین کا کھیل عید کا جوڑا سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔ 

انھوں فلموں میں بھی کام کیا جن میں نذالاسلام کی 1974 کی فلم حقیقت، 1975 میں پہچان اور 1977 کی پنجابی فلم اج دیاں کڑیاں شامل ہیں۔

 گلوکارہ روبینہ بدر کی آواز میں گایا ہوا مشہور گیت ’تم سنگ نیناں لاگے مانے نہ ہی جیا را‘ بھی خالد نظامی نے ہی کمپوز کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00