Home اہم خبریںناسا کی خلائی مشنز کے لیے طاقتور چپ کی تیاری

ناسا کی خلائی مشنز کے لیے طاقتور چپ کی تیاری

by 93 News
0 comments

اس جدید دور میں ماہرین خلا کی گہرائیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے نت نئی چیزیں تیار کررہے ہیں، اس ضمن میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا انتہائی طاقتور کمپیوٹر چپ تیار کررہا ہے جو مستقبل میں خلا کی گہرائیوں میں بھیجے جانے والے خلائی جہازوں کے آپریشنز کو یکسر بدل سکتی ہے۔

ایک کمرشل پارٹنر شپ کے تحت تیار کیا جانے والا یہ جدید پروسیسر خلائی جہازوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ حاصل ہونے والی معلومات پر زیادہ تیزی سے کام کر سکیں اور زمین سے دور مشنز کے دوران کچھ فیصلے خود سے کر سکیں۔

امریکی خلائی ادارے کا ہائی پرفارمنس اسپیس فلائٹ کمپیوٹنگ پروجیکٹ بنیادی طور پر تحقیقی مشنز میں استعمال ہونے والے خلائی جہازوں کی کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ موجودہ خلائی جہاز پرانے پروسیسرز پر انحصار کرتے ہیں، کیوں کہ وہ خلا کے مشکل حالات میں بقا کے لیے زیادہ قابلِ بھروسہ اور پائیدار ہوتے ہیں۔

تاہم، ان پرانی چپس میں وہ کارکردگی نہیں ہے جو اگلی جنریشن کے خلائی مشنز کے لیے درکار ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خود مختار خلائی جہاز تیار کرنے، جہاز کے اندر ہی ڈیٹا کے تیز رفتار تجزیے کے ذریعے سائنسی دریافتوں کو تیز کرنے اور چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے مستقبل کے مشنز میں خلانوردو کی مدد کے لیے ایسے جدید پروسیسرز کا ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00