Home انٹرٹینمنٹالحمد لِلّٰہ زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا: ثانیہ اشفاق

الحمد لِلّٰہ زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا: ثانیہ اشفاق

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر اور سابق کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی اور سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں، وہ اپنی پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس اور خوبصورت کندن زیورات پہنے دلہن کے روپ میں نظر آئیں۔

ویڈیو میں ثانیہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں کہ میں کسی لگ رہی ہوں؟ جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ میری دلہن لگ رہی ہو۔

ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد لِلّٰہ زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

ثانیہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار شروع کر دیا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ مجھے خواتین کو بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالتے اور مزید نکھرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

تاہم کئی صارفین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ شاید ثانیہ اشفاق کی جانب سے دلہن کا روپ اختیار کرنا کسی نئی شادی کے بجائے ان کے ماڈلنگ یا کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00