Home انٹرٹینمنٹسیما سجدیہہ نے شادی کو ’زہریلا‘ رشتہ قرار دیا تھا، سلمان خان کا انکشاف

سیما سجدیہہ نے شادی کو ’زہریلا‘ رشتہ قرار دیا تھا، سلمان خان کا انکشاف

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ سیما سجہدے نے شادی کو زہریلا رشتہ قرار دیا تھا، اب میں نے سہیل خان کو آگے بڑھنے اور دوبارہ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

الائنس رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں ناظرین کو سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کے درمیان ایک جذباتی گفتگو دیکھنے کو ملی، جس میں دونوں نے سہیل اور ان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ کی طلاق پر کھل کر بات کی۔ 

سلمان خان نے سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر رشتہ مشکل مراحل سے گزرتا ہے اور ہر شادی شدہ جوڑے کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا تم خود پر کچھ زیادہ ہی الزام لے رہے ہو، میں سمجھتا ہوں کہ تم یہ نہیں کہنا چاہتے کہ یہ فیصلہ دونوں کی رضامندی سے ہوا تھا۔ میں نے سیما کے کچھ انٹرویوز دیکھے، جن میں انہوں نے کہا کہ بطور جوڑا ہمارا رشتہ زہریلا ہو گیا تھا، ہماری لڑائیاں ہوتی تھیں۔ لیکن ہر جوڑے میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ اس رشتے کو نبھانے کا فیصلہ کرتے ہیں یا اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ 

بالی ووڈ کے بھائی جان نے مزید کہا کہ ایک بھائی ہونے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ تم نے اپنی پوری کوشش کی اور اس نے بھی مگر اس وقت حالات تمہارے حق میں نہیں تھے۔

سلمان خان نے کہا جتنی کوشش کرنی تھی، تم نے کر لی۔ تم جانتے ہو کہ یہ سب ایک تصویر سے شروع ہوا اور پھر بات بڑھتی گئی، یہاں تک کہ ایک ایسا مقام آگیا جہاں اسے روکنا ممکن نہیں رہا۔ مجھے خوشی ہے کہ اب حالات معمول پر ہیں۔ 

اس موقع پر سلمان نے سہیل اور سیما کی محبت کے ابتدائی دنوں کو بھی یاد کیا، جب سہیل نے انہیں اپنی شادی کی خبر دی تھی، اس وقت وہ فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سہیل اور سیما نے 1998 میں شادی کی تھی۔ تاہم 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ ان کے دو بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00