Home اہم خبریںیوم استحصال پر مسلح افواج کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال پر مسلح افواج کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

by 93 News
0 comments

فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مسلح افواج نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا اور کشمیریوں کی ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کے لیے غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مسلسل غیر قانونی قبضہ، بھارتی فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھانے کی وجہ بن رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی عوام، مسلح افواج بھارتی غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی آزادی کی جائز اور برحق جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00