Home اہم خبریںپاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوریا کیخلاف تیسرا میچ بھی جیت لیا

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوریا کیخلاف تیسرا میچ بھی جیت لیا

by 93 News
0 comments
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں بھی کورین ٹیم کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔ 

اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پہلے کوارٹر میں ہی جنوبی کوریا نے برتری حاصل کی، یہ گول 11ویں منٹ میں لم ڈیون نے اسکور کیا۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم حریف گول پر متعدد حملوں کے باوجود مقابلے کو برابر نہ کرسکی۔ اس کوارٹر میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم حیات کے ذریعے گول برابر کرنے میں کامیاب ضرور ہوئی، جنوبی کوریا نے کم کے گول کے ذریعے دوبارہ سے برتری حاصل کرلی اور 1-2 کے اسکور سے یہ کوارٹر ختم ہوا۔

میچ کا چوتھا اور آخری کوارٹر دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جس میں چار گول اسکور ہوئے۔ اس کوارٹر میں پاکستان نے حریف کی برتری کا خاتمہ کیا جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے گول کرے مقابلہ تین دو کردیا۔

آخری 10 منٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف خسارے کو پورا کیا بلکہ مزید ایک گول کرکے برتری بھی حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

میچ کے اختتام پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے دو لیجنڈ کھلاڑی اولمپئنز سمیع اللّٰہ اور حسن سردار بھی مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00