Home اہم خبریںآبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔ یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کرےگا۔

امرکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔

علاوہ ازیں ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر ممالک کی درخواست پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے۔ ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو تباہ کن ضرب لگانے سے قبل آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00