Home اہم خبریںیہ درست ہے نواز شریف نے محسن نقوی کو جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثناء اللہ

یہ درست ہے نواز شریف نے محسن نقوی کو جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثناء اللہ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ درست ہے نواز شریف نے محسن نقوی کو جواب دینے سے منع کردیا ہے۔ محسن نقوی کی گفتگو اور اندازِ گفتگو سے ہمیں شدید اختلاف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ محسن نقوی کی گفتگو بے معنی ہے اور اس کا کوئی سیاق و سباق نہیں ہے، ان کے انداز گفتگو پر بھی سخت اعتراض ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف بلائیں گے تو محسن نقوی ضرور آئیں گے، وزیراعظم اپنی کابینہ کے اراکین سے ہر طرح کی پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ ملاقات میں ان کے بیان سے متعلق بات ہوئی ہوگی، کابینہ اجلاس میں چیزیں سامنے آجائیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ محسن نقوی پتا نہیں جو کہنا چاہتے تھے وہ کہہ نہیں پائے اور بات کدھر سے کدھر چلی گئی، ملک میں پارلیمانی جمہوری سسٹم اور آئین ہے، اس سسٹم نے ہی ملک کو متحد رکھا ہے، اس سسٹم میں کوئی کمی نہیں صرف عمل درآمد کی کمی ہے، اگر سسٹم پر عمل ہی نہ کریں اور کہیں کہ سسٹم گر چکا ہے اس طرح کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سسٹم پر عمل کیا جائے تو یہ سسٹم ڈیلیور کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نظام کیسے کام نہیں کر رہا؟ نظام پر تو عمل کرنا ہے، انتظامیہ، عدلیہ اور مقننہ آئین میں درج اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو ایک سال میں ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی، عمل نہ کریں اور یہ کہیں کہ سسٹم ڈیلیور نہیں کر رہا تو اس کا تو کوئی حل نہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہائبرڈ نظام اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے ہائبرڈ نظام بیان سے مراد یہ ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کی مشاورت سے فیصلے کریں، آئین میں کہاں  منع کیا گیا ہے کہ آپس میں مشاورت نہ کریں، سسٹم نے یہ نہیں کہا کہ اپنا کام چھوڑ کر ڈیم بنانا شروع کر دیں، نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی اور نہ ہی کوئی بات کی گئی ہے، ڈیڈ لائن دینے کی باتیں قصے اور کہانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے شور مچانا شروع کردیا، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بیانیہ چلانا چاہتی ہے،  پیپلز پارٹی صرف کابینہ میں شامل نہیں باقی ہر طرح سے حکومت میں شامل ہے، حکومت سازی کے دوران پیپلزپارٹی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس کے 16 سے 17 نکات تھے، جتنا عرصہ بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم رہے گا ہم معاہدے پر عمل کرتے رہیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں، رانا ثناء اللّٰہ پرانے سیاسی بابے ہیں ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، ن لیگ جتنی چاہے سیٹیں لے اصل بات یہ ہے کہ مینڈیٹ کتنا اصلی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00