Home اہم خبریںاسرائیلی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا متنازع منصوبہ رک گیا

اسرائیلی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا متنازع منصوبہ رک گیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

اسرائیلی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا متنازع منصوبہ رک گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کروڑوں ڈالرز کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، عدالت نے منتقلی پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیل سیکیورٹی کے لیے مگرمچھ استعمال کرنے کی عالمی مثال نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی ماحولیاتی تحفظ کی وزیر ایدت سلمن نے مگرمچھوں کی درجہ بندی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں سیکیورٹی مقاصد، جیسے جیلوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دسمبر میں اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے فلسطینی قیدیوں کے لیے قائم جیلوں کے اطراف خندقیں کھود کر ان میں مگرمچھ چھوڑ دینے کی تجویز دی تھی۔

نئی درجہ بندی کے تحت مگرمچھوں کو جنگلی جانوروں کے بجائے ’پالے گئے جنگلی جانور‘ کے زمرے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد منظور شدہ سیکیورٹی اداروں کو حکومتی اجازت اور ماحولیاتی حکام کی شرائط کے تحت سیکیورٹی مقاصد کے لیے مگرمچھ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان سکیورٹی اداروں میں اسرائیلی محکمہ جیل بھی شامل ہے جو براہِ راست بن گویر کے ماتحت کام کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00