Home اہم خبریںشوگر ملز مالکان چینی کی برآمد کیلئے ایک بار پھر متحرک

شوگر ملز مالکان چینی کی برآمد کیلئے ایک بار پھر متحرک

by 93 News
0 comments

شوگر ملز مالکان چینی کی برآمد کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم اور وزیر فوڈ سیکیورٹی کو خطوط لکھ دیے۔ 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے 5 لاکھ 85 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خط میں کہا گیا کہ سرپلس چینی کو فوری برآمد کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق ملک میں 15 جولائی 2026 تک 34 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے اسٹاکس موجود ہیں، چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 58 ہزار ٹن چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہوگا، اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے۔ اس سے پھر ملکی ضرورت سے زائد 80 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہوگی۔

 شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ستمبر کی کاشت بالکل قریب ہے اور گنے کے کاشتکار تذبذب کا شکار ہیں، اسٹریٹیجک ذخائر میں موجود اسٹاک سیزن شروع ہونے کے ایک مہینے کے اندر برآمد کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00