Home اہم خبریںمیری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے: عماد بٹ

میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے: عماد بٹ

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی، مگر پاکستان کیلئے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان قومی مینز ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ آج مجھے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود پاکستان کے لیے میرا جذبہ اور پیار ختم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی مگر پاکستان کے لیے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔ پاکستان کے لیے ہمیشہ ولولے، محنت اور فخر کے ساتھ کھیلا ہوں۔ 

عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ورلڈکپ کوالیفائی کرنے میں میرا بھی کردار رہا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے۔ کپتانی تبدیل ہوئی مگر کھیل کے لیے میرا جذبہ ختم نہیں ہوسکتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پہلے کی طرح بھرپور جذبے سے پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ہاکی نے عزت، پہچان اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00