Home انٹرٹینمنٹبرطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے پاکستانی گانے ’پل پل‘ کا ریمکس بنا دیا

برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے پاکستانی گانے ’پل پل‘ کا ریمکس بنا دیا

by 93 News
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے مشہور پاکستانی گانے ’پل پل‘ کا ریمکس ورژن پیش کر دیا۔

گلوکار عفان خان اور علی سومرو نے اپنے اس گانے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فریڈ اگین اور میکسیکن بینڈ لاطینی مافیا کے حالیہ لائیو اسٹریم کے کلپس شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم نے یہ گانا خالصتاً محبت سے بنایا تھا کیونکہ ہم کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جس پر ہم یقین رکھتے ہوں۔

علی سومرو نے لکھا ہے کہ ہم نے اپنی ملازمت اور مصروف زندگی میں سے جتنا وقت مل سکا اس دوران اس گانے کو تخلیق کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ عفان اپنی ملازمت کے بعد رات گئے اسٹوڈیو میں آتا تھا جہاں میں پُر جوش انداز میں پہلے سے ہی موجود ہوتا تھا۔

علی سومرو نے عبداللّٰہ کسومبی کا میوزک کیریئر کے آغاز میں رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بھارتی گلوکار تلویندر کا بھی اس گانے پر بھروسہ کرنے اور اس میں اپنی آواز شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

علی سومرو نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب فریڈ اگین کو یہ گانا ریمکس کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ دنیا واقعی بہت چھوٹی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00