وائٹ ہاؤس نے چین کی جانب سے امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکہ دہی کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی اشیاء بھارت اور اسرائیل سمیت چالیس سے زائد ممالک کے ذریعے امریکا لائی جاتی ہیں تاکہ ان پر ٹیرف عائد نہ کیا جاسکے اور اسطرح تین سو ارب ڈالر تک بچائے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رپورٹ شئیر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن ممالک سے چینی اشیا کی امریکا غیرقانونی ترسیل کی جاتی ہے ان میں پاکستان شامل نہیں۔