پاکستانی سابق اداکارہ اور ماڈل نور بخاری نے معروف فلم اسٹار معمر رانا کی ایک پرانی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں نور بخاری نے یوٹیوب ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معمر رانا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا انسان قرار دیا۔
نور بخاری نے کہا کہ آج کل معمر رانا کی ویڈیوز دیکھ کر افسوس ہوتا ہے اور میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ معمر رانا اس حالت تک کیسے پہنچے۔
اداکارہ نے کہا کہ معمر رانا کی اہلیہ اور اہلِ خانہ کو ان کا خیال رکھنا چاہیے، اگر خاندان کسی شخص کا ساتھ دے تو وہ اس طرح نہیں گرتا، میں نے معمر رانا کو ایک بہترین حالت میں دیکھا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ انہیں اس حالت میں دیکھوں۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ معمر رانا میرے لیے ہمیشہ ایک سپر اسٹار رہیں گے۔