Home اہم خبریںشہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں: محسن نقوی

شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں: محسن نقوی

by 93 News
0 comments

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00