Home انٹرٹینمنٹنمرہ خان کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

نمرہ خان کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ اداس پوسٹ کے بعد سامنے آنے والی طلاق کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔

نمرہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 4.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

نمرہ خان نے جون 2026ء میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

حال ہی میں نمرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اداس ریل شیئر کیے جانے کے بعد ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ریل میں اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی مشکل ہو جائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو کبھی بھی خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔

نمرہ خان کا کہنا ہے کہ جب انسان خود کا سہارا بن جاتا ہے تو کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا، وقت آ گیا ہے کہ انسان اس حقیقت کو سمجھے کہ وہ اپنے لیے کافی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

اس پر نمرہ خان نے طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ سب ٹھیک ہے اور تصاویر انسٹاگرام پر موجود ہیں، میں نے صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں نیچے کر دیا ہے، بہرحال دعا کے لیے شکریہ۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00