کراچی میں اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خود کے اغواء کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے اغواء کامقدمہ 30 جولائی کو درج کرایا گیا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم منگھوپیر کی ایک مسجد میں موجود ہے۔
پولیس کے مطابق جس موبائل فون سے تاوان طلب کیا گیا وہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ٹریول ایجنٹ کا کام کرتا ہے اور مقروض ہونے کے باعث اس نے یہ ڈرامہ کیا، کسی سے ہاتھ پاؤں بندھوا کر اپنی تصویر گھر والوں کو بھیجی۔