Home اہم خبریںسربراہ بسیج حجت الاسلام حسین طائب

سربراہ بسیج حجت الاسلام حسین طائب

by 93 News
0 comments

بسیج کے نئے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب — فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ نیم فوجی تنظیم بسیج کے نئے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے مکمل کنٹرول اور زیرِ انتظام ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حسین طائب نے کہا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز ایران کے زیرِ انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ہمارا ملک مکمل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے اسلامی انقلاب کی طاقت دیکھ لی ہے، امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک اور جنگ شروع کی، تاہم وہ ناکام رہا۔

حسین طائب کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیے گئے اس دعوے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دریں اثناء ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا ہے اور کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

انہوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جنگ اور ناکہ بندی ختم کرے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر رضامند ہو، تب ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حال ہی میں حسین طائب کو بسیج کی قیادت سونپی، انہیں اپنے وسعی تجربے سے تنظیم کے نچلی سطح کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ذمے داری دی گئی ہے۔

حسین طائب اس سے قبل 2009ء کے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ایران میں ہونے والی بدامنی کے دوران بھی بسیج کی قیادت کر چکے ہیں، اس وقت احتجاجی مظاہروں کو دبانے میں بسیج نے اہم کردار ادا کیا تھا، بعدازاں حسین طائب نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے کی سربراہی بھی کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00