Home اہم خبریںاکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے: سرفراز احمد

اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے: سرفراز احمد

by 93 News
0 comments

سرفراز احمد— فائل فوٹو

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ نے مایوس کیا اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں لیڈ لینی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے تھوڑا اور صبر دکھاتے تو لیڈ مل سکتی تھی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے، پچ فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی تھی، ہم نے پچ صحیح ریڈ کی تھی اس ہی لیے 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے، سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق کو موقع دیں گے لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا تھا، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00