Home اہم خبریںروس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پیوٹن

روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پیوٹن

by 93 News
0 comments
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روسی صدر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00